خیبرپختونخوا کابینہ نےفیول کنزرویشن اورریسپانسبل گورننس انیشی ایٹوکی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر2 ماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذ ہوں گے۔
بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کا کہنا تھا کہ بچت اقدامات میں توسیع کافیصلہ صورتحال کےتجزیے کے بعد کیا جائے گا۔
عوام کے مفادات کے تحفظ اور معاشی استحکام کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم
سرکاری محکموں میں تمام میٹنگزکوبھی 100فیصدآن لائن کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، سرکاری گاڑیوں کےفیول الاؤنس میں مزید25فیصدکٹوتی کی منظوری دیدی گئی۔
سرکاری گاڑیوں کےفیول الاؤنس میں مجموعی کٹوتی50فیصدتک پہنچ گئی ہے،پولیس،ریسکیواورقانون نافذکرنیوالےادارےفیول کٹوتی سےمستثنیٰ ہوں گے۔
سرکاری دفاترمیں50فیصدورک فرام ہوم پالیسی بھی متعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال میں کمی کی جائیگی۔
عدالت نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار طلب کر لیا
سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری کیلئےغیرضروری تقریبات اورڈنرزپرپابندی عائد کردی گئی،فیول کی بچت کیلئےجمعہ کےدن تعلیمی ادارےبند رکھنےکی تجویزپیش کی گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں ورچوئل کلاسزکےانعقادکوترجیح دی جائےگی۔
پیٹرول پمپس کی مانیٹرنگ اورذخیرہ اندوزی کےخلاف سخت کارروائی ہوگی،کسانوں اورگندم کٹائی کیلئےڈیزل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی،حکومت عوام پر بوجھ ڈالےبغیرمعیشت کےتحفظ کی پالیسی پرعملدرآمد کرے گی۔
