سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ڈاکو آئل ٹینکر سے تقریباً 80 لیٹر پیٹرول اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سرگودھا علاقے کوٹ ناجہ کے قریب یہ غیر معمولی واردات پیش آئی۔ قائد آباد سے آنے والے آئل ٹینکر کا ٹائر اچانک پھٹ گیا تھا۔ جس کے باعث ٹینکر سڑک کنارے روک دیا گیا۔ اس دوران عملہ ٹائر تبدیل کرنے میں مصروف تھا کہ دو مسلح ڈاکو موقع پر پہنچ گئے۔
ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر پہلے عملے سے نقدی رقم چھینی اور بعد ازاں ٹینکر سے تقریباً 80 لیٹر پیٹرول نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ، ایئرلائنز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کر لی
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے
