وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
علیمہ خان کے 12 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرنیکا حکم
عدالت میں ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
