ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارتی فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ کے جارحانہ رویے پر نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل برہم ہو گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے گیارہویں اوور میں ڈیرل مچل نے ارشدیپ سنگھ کی ایک گیند کھیلی، تاہم وہ اسے مکمل طور پر مڈل نہ کر سکے اور گیند سیدھی بالر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
اگرچہ اس وقت ڈیرل مچل کریز کے اندر موجود تھے، لیکن ارشدیپ سنگھ نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے گیند ان کی جانب پھینک دی، جو جا کر ان کی ران پر لگی۔
اس غیر متوقع حرکت پر ڈیرل مچل ناراض ہو گئے اور ارشدیپ سنگھ کی طرف بڑھتے ہوئے ان سے سخت لہجے میں بات کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل :بھارتی کپتان کا کھلاڑیوں کو بے خوف کھیلنے کا مشورہ
بعد ازاں بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو سنبھالا اور ڈیرل مچل سے معذرت کی۔ امپائر کی ہدایت پر ارشدیپ سنگھ نے بھی ڈیرل مچل سے ہاتھ ملا کر معافی مانگ لی، جس کے بعد معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا۔
