امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم ہونے کے بارے میں بتا دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اس تنازع کے حل کے حوالے سے اپنی رائے دینے کا مکمل موقع دیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ کسی حد تک مشترکہ نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے مسلسل بات چیت جاری ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ مناسب وقت آنے پر حتمی فیصلہ کریں گے اور اس سلسلے میں تمام عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔
دوسری جانب نے امریکا نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، امریکی سفارتخانے نے کہا کہ فی الحال سعودی عرب سے فلائٹ جاری ہیں، شہری اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
