محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، رات کو چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ، کوہستان، بونیر، باجوڑ، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں موسم خشک اور دن کے وقت گرم رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات میں رات کو بارش ہونے کا امکان ہے۔
پاک فوج نے چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، ایک دہشتگرد ہلاک
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، بلوچستان میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
