وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ہاکی عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت اور کھیل سے وابستگی کو سراہنا ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم بھی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقینِ ہاکی میں جوش و خروش پیدا کیا، جبکہ یہ انعام کھلاڑیوں کے عزم اور مستقل مزاجی کا واضح اعتراف ہے۔
