آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جیتنے کیساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اس ایونٹ میں زبردست ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز سنجو سمسن نے 14 ویں اوور میں راچین راویندرا کی گیندوں پر تین چھکے لگا کر بھارت کو ایک اور ریکارڈ دلا دیا۔
دفاعی چیمپئن بھارت نے تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا
سنجو کے تین چھکوں کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے کسی بھی ورلڈ کپ ایڈیشن میں 100 چھکوں کا ہندسہ عبور کیا۔ اب ٹیم کے مجموعی چھکوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔
بھارتی بیٹر سنجو نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا۔
