آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی اوپنر بیٹر سنجو سیمسن نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔
سنجو سیمسن کی اننگز کی بدولت بھارت نیوزی لینڈ کو 256 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہا، بھارتی بیٹر نے 46 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔
اس ورلڈ کپ میں سنجو سیمسن کی مسلسل تیسری نصف سنچری تھی۔ سیمی فائنل اور فائنل میں نصف سنچری بنانے کے بعد بھارتی بیٹر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دفاعی چیمپئن بھارت نے تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا
سنجو سیمسن سے قبل اس فہرست میں شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی موجود تھے، پاکستانی بیٹر نے 2009 کے ورلڈکپ میں جب کہ ویرات کوہلی نے 2014 کے ورلڈکپ میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
