بھارتی گلوکار پالاش سین نے کہا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی طرح گانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پالاش سین نے کہا کہ عاطف اسلم نے بھارتی گلوکاروں کو متاثر کیا تھا۔ ان کی منفرد آواز اور انداز نے مرد گلوکاروں کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا۔
سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کا درد آج بھی یاد ہے، جمال شاہ کا جذباتی بیان
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ بغور دیکھیں تو تقریباً ہر گلوکار نے عاطف اسلم کی طرح گانے کی کوشش کی، ارجیت سنگھ بھی ایک زمانے میں عاطف کے انداز میں گانے کی کوشش کرتے تھے، بعد میں انہوں نے اپنا الگ انداز اپنایا۔
پالاش سین نے کہا اسی طرح ایک زمانے میں کمار سانو اور ابھجیت جیسے گلوکاروں پر محمد رفیع اور کشور کمار جیسے لیجنڈز کا اثر تھا۔ بااثر گلوکار ہمیشہ گہرا اثر چھوڑتے ہیں اور بہت سے لوگ ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
رجب بٹ کا ازدواجی زندگی کے حوالے سے بڑا اعلان
عاطف اسلم بالی ووڈ میں وہ اس وقت مقبول ہوئے جب انہوں نے فلم عجب پریم کی غضب کہانی کے گانے تیرا ہونے لگا ہوں اور تو جانے نہ، فلم ریس کا پہلی نظر میں، فلم رمیا وستویا کا جینے لگا ہوں اور فلم ٹائیگر زندہ ہے کا دل دیاں گلاں گایا۔
