متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان کا اہم ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔
شفقت علی خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی برادری افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کرے، سوشل میڈیا کا ذمے دارانہ استعمال یقینی بنائیں ،متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کا مکمل احترام کریں۔
سفیرِ پاکستان شفقت علی خان کا متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے خصوصی پیغام ! pic.twitter.com/tJE4D7SG8M
— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) March 8, 2026
مستند معلومات کےلئے متعلقہ حکام اور اداروں کی ہدایات اور اعلانات پر ہی انحصار کریں،متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی اولین ترجیح ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،موجودہ صورتحال میں ہم اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دبئی میں دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق
پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ پاکستانیوں کی 24 گھنٹے معاونت کےلئے مصروف عمل ہے،ہم نےدونوں مشنز میں خصوصی ڈیسک قائم کردیئے ہیں جو 24 گھنٹے فعال ہیں۔
پاکستانی مشن متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے،پاکستانی برادری کی سہولت اور معاونت کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
روس کا امریکا اور اسرائیل کیخلاف ایران کا ساتھ دینے کا اعلان
ہم سب کو مل کر ذمے داری، صبر اور اتحاد کے ساتھ اس صورتحال کا سامنا کرنا ہے۔
