وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کے مفادات کے تحفظ اور معاشی استحکام کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں معاشی استحکام کیلئے کفایت شعاری پر مبنی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
دبئی میں دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق
عالمی کشیدگی کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ،جس میں بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال توانائی فراہمی اور عالمی قیمتوں کو متاثر کر سکتی ہے،کفایت شعاری اور بچت کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
ملک میں ڈیزل، پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پیشگی انتظامات کر رکھے ہیں،بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کفایت شعاری کی ہدایات صنعت اور زرعی شعبے پر لاگو نہیں ہوں گی۔
روس کا امریکا اور اسرائیل کیخلاف ایران کا ساتھ دینے کا اعلان
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں،حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے،منتخب نمائندے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے وزرا،سرکاری ملازمین کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں قومی وسائل کا دانشمندانہ استعمال ضروری ہے۔
بچت اور کفایت شعاری کا بوجھ منصفانہ طور پر سب کو برداشت کرنا چاہیے،اشرافیہ کو ضروری ایڈجسٹمنٹس برداشت کرنے میں خود مثال قائم کرنی چاہیے۔
