نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار فاسٹ بولر Lea Tahuhu نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کا 15 سال پر محیط شاندار کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
35 سالہ لیا تاہوہو نے جون 2011 میں صرف 20 برس کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران وہ نیوزی لینڈ کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
انہوں نے 103 ون ڈے میچز میں 28.01 کی اوسط اور 4.54 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 125 وکٹیں حاصل کیں، جو نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی تاریخ میں کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
اپنے عروج کے دور میں لیا تاہوہو کو خواتین کرکٹ کی تیز ترین بولرز میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے چار آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں حصہ لیا، جن میں 2013، 2017، 2022 اور 2025 شامل ہیں۔ ان عالمی کپ مقابلوں میں انہوں نے مجموعی طور پر 36 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی بھی نیوزی لینڈ بولر کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ہیں۔
لیا تاہوہو نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2025 کے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ ان 12 نیوزی لینڈ کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے 100 سے زائد ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔
معروف فاسٹ بولر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اپنے بیان میں لیا تاہوہو کا کہنا تھا کہ ملک کی جرسی پہن کر ون ڈے کرکٹ کھیلنا ہمیشہ ان کیلئے اعزاز رہا ہے۔ ان کے مطابق ایک میچ کھیلنا بھی ان کیلئے بہت بڑا لمحہ تھا، تاہم سو سے زائد مرتبہ اپنے ملک اور خاندان کی نمائندگی کرنا ایک ایسا خواب تھا جس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے ہر لمحے کو ہمیشہ یاد رکھیں گی اور ون ڈے فارمیٹ سے فخر کے ساتھ رخصت ہو رہی ہیں۔
تاہم لیا تاہوہو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گی اور فرنچائز کرکٹ میں بھی حصہ لیتی رہیں گی۔ وہ 2024 میں نیوزی لینڈ کی اس ٹیم کا حصہ بھی تھیں جس نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔
شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ Ben Sawyer نے کہا کہ لیا تاہوہو نے گزشتہ 15 برسوں میں ون ڈے کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ ان کے مطابق ایک فاسٹ بولر کے طور پر اتنے طویل عرصے تک اعلیٰ سطح پر کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیا تاہوہو کی رفتار، مقابلہ کرنے کا جذبہ اور ٹیم کو آگے بڑھانے کی صلاحیت نوجوان بولرز کیلئے مثال رہی ہے اور ان کی قیادت کی بدولت نیوزی لینڈ کی بولنگ لائن مستقبل کیلئے مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔
