نئی دہلی: بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ نے اپنے متنازع گانے “ٹٹیری” پر شدید عوامی ردعمل کے بعد معافی مانگتے ہوئے اسے تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا۔
بھارتی گلوکار نے ہریانوی زبان میں گانا “ٹٹیری” ریلیز کیا تھا جس کے بول اور فلم بندی پر اعتراض کرتے ہوئے پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔
تنقید کے بعد بادشاہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نیا گانا “ٹٹیری” ریلیز ہوا تھا لیکن اس کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے کئی لوگوں، خاص طور پر ان کے اپنے صوبے ہریانہ کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
بادشاہ نے کہا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ اس بات سے واقف ہیں کہ وہ ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور ان کے رہن سہن اور طرز زندگی میں بھی ہریانہ کی ثقافت جھلکتی ہے۔ اس لیے وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ کسی بچے یا خاتون کے بارے میں نامناسب بات کریں۔
View this post on Instagram
گلوکار نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہریانہ کی زبان اور ثقافت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ تاہم اگر کسی کو ان کے گانے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کا ازدواجی زندگی کے حوالے سے بڑا اعلان
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس گانے کو تمام میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا رہے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ لوگ انہیں ہریانہ کا بیٹا سمجھ کر معاف کردیں گے۔
