پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے میچز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں،فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل11 دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 7 میچز کھیلے گی۔دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں 3 ، تین میچز کھیل سکتی ہیں۔
پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا
پہلا میچ 26 مارچ کو حیدر آباد کنگز مین اور لاہور قلندر کے درمیان ہو گا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کا کوالیفائر میچ 28 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گا،2 الیمینیٹر 29 اور 30 اپریل کو لاہور میں ہونگے۔
گلین میکسویل نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا
پی سی بی جلد پی ایس ایل سیزن 11 کا حتمی شیڈول جاری کرے گا،بورڈ نے ممکنہ شیڈول تمام فرنچائزز سے شئیر کر رکھا ہے۔
