سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں ۔
باجوڑ میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 جبکہ خیبر اور جنوبی وزیرستان میں 5 خوارج ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 15 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے ساتھ سرحدی چیلنجز کے باوجود آپریشنز جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
