معروف یو ٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔
حالیہ دنوں میں رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان اختلافات سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رجب بٹ نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔
رجب بٹ کے خاندان پر کم عمر بچے سے کام لینے کا الزام، سوشل میڈیا پر تنقید
یوٹیوبر نے 2024 میں اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی کی لیکن کچھ عرصہ بعد دونوں کے معاملات میں تلخیاں شروع ہو گئیں ، یوٹیوبر پر دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، ایمان کے بھائی نے رجب بٹ پر اہلیہ کو اس وقت دھوکا دینے کا الزام لگایا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔
اب حالیہ پوڈ کاسٹ میں رجب بٹ نے کہا کہ میری اس شادی سے بس ہو چکی ہے، اب اس رشتے کو بچانے کے لیے مزید کوئی کوشش نہیں کروں گا، میں منافقت کی دوستی اور رشتہ نہیں چلا سکتا۔
ایمان فاطمہ کے بھائی نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑی
انہوں نے کہا کہ کیوان میرا بیٹا ہے اور ہمیشہ رہے گا، میرا جو کچھ بھی ہے وہ بیٹے کا ہے مجھے اس سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
یوٹیوبر نے کہا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر میری والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور بہت سے میسجز ایسے ہیں جو میں شیئر نہیں کرسکتا، ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔
