قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 25 سے 27 مارچ تک ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی میٹنگ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ آئی سی سی میٹنگ کا اب اپریل میں ہونے کا امکان ہے تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر آل راؤنڈر پر پابندی لگا دی
کرکٹ ویب سائٹ نے بتایا کہ آئی سی سی نے تمام اراکین کو میٹنگ ملتوی ہونے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے، آئی سی سی میٹنگ کا اب کسی دوسرے وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔
