مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملے کی دھمکی دیدی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ تہران اور امریکا کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کا حامی ہے تاہم اگر مملکت پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا۔
قوم دشمن کیخلاف متحد ، کئی امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ، ایران
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خلیجی ممالک نےایران پر حملوں کیلیے امریکا کو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی تاہم حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی اہداف اور مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔
