پاکستان کے معروف اداکار جمال شاہ نے اپنی سابقہ اہلیہ فریال گوہر سے طلاق پر گہرا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کا درد آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہے۔
جمال شاہ نے حالیہ ٹی وی پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی شادی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی اور شوبز انڈسٹری میں انہیں اور فریال گوہر کو ایک مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا، جسے مداح بہت پسند کرتے تھے۔
ڈوین جانسن کی افطار تقریب میں شرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں کی شخصیات میں واضح اختلافات سامنے آئے، جس کی وجہ سے ازدواجی تعلقات میں مسائل پیدا ہوئے۔
اداکار نے مزید کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ مزید ساتھ رہنا دونوں کے لیے مشکل ہو گیا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی کے بارے میں سوچنا اب بھی ان کے لیے جذباتی طور پر چیلنجنگ ہے۔
متنازع ویڈیو پر ہنگامہ، گلوکار بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج
واضح رہے کہ جمال شاہ اور فریال گوہر کی شادی 1992 میں ختم ہوئی تھی، مگر یہ جوڑا آج بھی شوبز انڈسٹری میں اپنی مثال قائم رکھتا ہے۔
