بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 12 دہشت گرد مارے گئے۔
اس کے علاوہ بسیمہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران فتنہ ہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
ژوب، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشتگر دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، غیر ملکی ایما پر کام کرنے والے دہشت گردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔
