مکران کوسٹل ہائی وے پر منیجی کے مقام پر دو کاروں کے تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔
حادثہ ایک خراب گاڑی کے سڑک پر کھڑے رہنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایک کار گوادر سے کراچی اور دوسری کراچی سے گوادر جا رہی تھی۔
چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، 2 ریسکیو اہلکار جاں بحق، 8 افراد زخمی
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔
