وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان مائننگ شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر سویڈش سفیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن،صنعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے ،ریکو ڈک منصوبے میں سویڈش کمپنیاں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک کے حتمی معاہدوں کی منظوری دیدی
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، چیلنجز کے باوجود ریکو ڈک منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی،اس کا کریڈٹ ریکو ڈک میں شامل تمام کمپنیوں اور شراکت داروں کو جاتا ہےْ
علی پرویز ملک نے سویڈش مائننگ کمپنیوں کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
