اسلام آباد، کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے پٹرول کی قیمتوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پرکسی قسم کی 50 فیصد کٹوتی نہیں کی۔
رانا احسان افضل کے مطابق سوشل میڈیا اوربعض حلقوں میں اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باقاعدہ فیصلہ مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے اور نئی قیمتوں کا اعلان 8 مارچ کو کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تعین میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام فیصلے شفاف انداز میں کرتی ہے اور عوام کو درست معلومات فراہم کرنا ترجیح ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اعلان سرکاری اعلامیے کے ذریعے کیا جائے گا۔
