وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور جید علمائے جعفریہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر اور دیگر شہدا کیلئے دعا کی گئی۔سندھ حکومت اور علمائے کرام کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے،قوم کو یکجہتی، بھائی چارے اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
کراچی میں 5000 بیڈز کا سب سے بڑا اسپتال، مراد علی شاہ کا اعلان
عوام کو موجودہ حالات کے بارے میں درست رہنمائی دی جائے،کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے،علماسے مشاورت کا مقصد ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔
شہری امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے علمااور صوبائی حکومت مل کر کام کرینگے۔
