امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سوائے غیر مشروط سرینڈر کے ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرینڈر کرنے کے بعد ایران کیلئے عظیم لیڈر چنے جائیں گے ،امریکا اتحادیوں اور شراکت داروں کا کام ہوگا کہ ایران کو تباہی کے کنارے سے واپس لایا جائے۔
ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا
امریکا اتحادیوں اور شراکت داروں کا کام ہوگا کہ ایران کی معیشت کو فروغ دیا جائے،ایران کی معیشت زیادہ بہتر اور مضبوط ہوگی ، جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی ،ایران کو دوبارہ عظیم بناؤ۔
