پاکستان نے 8 سال کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مصرمیں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جاپان کو 3-4سے شکست دی۔پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک اور چوتھے کوارٹر میں 3گول کیے،
ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی نئی مینجمنٹ مقرر
محمد عماد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا،جاپان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر محمد عماد بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
صدر PHF محی الدین وانی نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اعصاب شکن مقابلے میں بہترین کھیل پیش کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیاسی جماعتوں سے زیادہ سیاست ہے، وزیر دفاع
اولمپین اصلاح الدین، اولمپین حسن سردار اور اولمپین سمیع اللہ خان نے بھی ٹیم کی کامیابی پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہاکی ورلڈ کپ اگست میں بیلجیم اور نیدرلینڈ میں کھیلاجائےگا۔2018کے بعد قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کھیلےگی۔
