سولومان جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور بہت سے رہائشی فوری طور پرکھلے مقامات پر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی حکام علاقے میں موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سولومان جزائر زلزلے کے لیے حساس خطے میں واقع ہیں اور یہاں اکثر درمیانے اور شدید زلزلے آتے رہتے ہیں، حکام نے شہریوں کو چوکس رہنے اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
