فنانشل ٹائمزکا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک امریکا میں سرمایہ کاری کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث خلیجی ممالک مالی بوجھ کم کرنے پر غور کر رہے ہیں،ممکنہ طور پر سرمایہ کاری میں کمی اور معاہدے ختم ہو سکتے ہیں۔
چند ممالک کی ثالثی کی کوششیں شروع، مگر قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی صدر
فنانشل ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ تین خلیجی ممالک نے مشترکہ طور پر اپنے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔
ادھرخلیجی عہدیدار کے مطابق مستقبل کی سرمایہ کاری کے وعدوں پر نظرثانی کی جا رہی ہے، موجودہ جنگ کے متوقع معاشی دباؤ کو کم کرنا مقصد ہے۔
