ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر چند ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں پائیدارامن کا خواہاں ہے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستوں کو اہمیت دیتا ہے۔
ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ تہران ہمیشہ سے خطے میں استحکام اورامن کے قیام کے حق میں رہا ہے اوراسی مقصد کے تحت عالمی برادری کے ساتھ تعمیری مکالمے کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا
تاہم انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ ملک کی قومی خودمختاری اوروقار کے دفاع کے معاملے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی سرحدوں، خودمختاری اورقومی مفادات کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنائے گا، ایرانی قیادت کے مطابق امن کی خواہش اپنی جگہ، مگر قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
