معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان نے رمضان ٹرانسمیشن میں سنسنی پھیلانے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔
مایا خان نے رمضان کے دوران نشر ہونے والے شوز میں بڑھتی ہوئی سنسنی خیزی پر دوٹوک بیان دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس رجحان کے پیچھے اصل وجہ بڑھتے بجٹ اور ریٹنگ کی دوڑ ہے۔
مایا خان نے یہ بات حال ہی میں تابش ہاشمی کے رمضان اسپیشل شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شوز میں توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر بھاری بجٹ مختص کیے جاتے ہیں، اور میزبان یا اداکار اس سنسنی خیزی کو بڑھاوا دیتے ہیں تاکہ زیادہ ویوز اور ہیڈ لائنز حاصل کی جا سکیں۔
مایا خان نے کہا ’’ایک میزبان کی پہچان اس کے پروفیشنلزم سے ہوتی ہے، لیکن آج کے شوز میں اداکار بھی ایسے مواد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو صرف توجہ کھینچ سکے۔‘‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ مناسب معاوضہ اور رائلٹی نہ ملنے کی وجہ سے اداکار اس پر مجبور ہو جاتے ہیں، اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں بہتر مواقع دیے جائیں تاکہ سنسنی خیزی کا سہارا نہ لینا پڑے۔
رجب بٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ، اہلیہ کے بھائی کے سنگین الزامات
اس کے علاوہ، مایا خان نے اداکارہ وینا ملک کے پرانے رمضان شو کے وائرل ’’استغفار‘‘ کلپ پر بھی تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف اداکارہ کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں، بلکہ پروڈیوسرز اور ٹیم بھی اس میں شریک ہوتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ جو بھی ایسا کرواتا ہے، اسے ذمہ داری سے نہیں بچنا چاہیے اور بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
