معروف گلوکار اور سیاست دان جواد احمد ایک بار پھر اپنے متنازع رویے کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔
ماضی میں اپنی مقبول گائیکی کی وجہ سے پہچانے جانے والے جواد احمد اب اکثر سیاسی بیانات اور سخت ردعمل کی وجہ سے زیرِ بحث رہتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر آیا۔ پروگرام کے میزبان عمیر بشیر نے عمران خان کی سوشل میڈیا مقبولیت اور فالوورز کا حوالہ دیا تو جواد احمد اچانک برہم ہو گئے۔
What an obnoxious, rude, odious, and repugnant individual this Jawad Ahmed is. pic.twitter.com/KKsVUV2s6N
— 💫𝔸𝕦𝕣𝕠𝕣𝕒 𝔹𝕠𝕣𝕖𝕒𝕝𝕚𝕤✨ (@Kranti_Maharani) March 5, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو کے دوران جواد احمد کا لہجہ سخت ہو گیا اور وہ اینکر پر بلند آواز میں تنقید کرنے لگے۔ صورتحال اس قدر کشیدہ ہو گئی کہ انہوں نے پروگرام ادھورا چھوڑ دیا اور اسٹوڈیو سے باہر چلے گئے۔ جاتے ہوئے انہوں نے عملے سے یہ بھی کہا کہ میزبان کو کمرے سے باہر نکال دیا جائے، جبکہ انہوں نے صحافی کو “غیر پیشہ ور” اور “بے وقعت” بھی قرار دیا۔
انٹرویو کے کلپس منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے میزبان کے صبر کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے انتہائی مشکل صورتحال کو برداشت کیا۔
رجب بٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ، اہلیہ کے بھائی کے سنگین الزامات
اداکارہ مشی خان نے بھی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر “سائیکو” کا کوئی چہرہ ہوتا تو اینکر کو اس صورتحال کو برداشت کرنے پر آسکر ملنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد بھی جواد احمد کے رویے پر تنقید کر رہی ہے۔ کچھ افراد نے اسے غیر مناسب قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے رائے دی کہ ایک عوامی شخصیت کو گفتگو کے دوران تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
