رجب بٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اہلیہ کے بھائی نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔
پاکستان کے معروف وی لاگر رجب بٹ ایک مرتبہ پھر تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس بار معاملہ ان کی ذاتی زندگی سے جڑا ہے، جہاں ان کی اہلیہ ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے رجب بٹ اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
رجب بٹ ماضی میں بھی مختلف تنازعات اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں۔ اس دوران ان کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی اہلیہ ایمان اس وقت ان کے ساتھ نہیں رہ رہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ اگرچہ صلح کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔
حال ہی میں ایمان کے بھائی عون شیخ نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور چچا ان کے گھر آئے تھے اور ایمان کو سخت دھمکیاں دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب سوشل میڈیا پر حیدر اور ڈوگر نے لائیو سیشن کے دوران ایمان پر تنقید کی۔
عون شیخ نے کہا کہ اگر مجھے اپنی بہن کا گھر بچانے کے لیے جھکنا پڑا تو میں جھک جاؤں گا۔ ہر کسی کی بہن ہوتی ہے، لیکن اگر آپ کا بہنوئی آپ کی حاملہ بہن کو دھوکا دے رہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
عون شیخ کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ سوشل میڈیا پر نہ صرف ان کی بہن کے خلاف باتیں کرتے ہیں بلکہ اپنی زندگی سے متعلق بھی مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔
ان کے مطابق رجب بٹ یہ تاثر دیتے ہیں کہ انہیں ہر سہولت حاصل ہے اور ان کے پاس ڈرائیور سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے ریکارڈنگز موجود ہیں۔
مذاق ہی مذاق میں معروف ٹک ٹاکر قتل؛ ویڈیو وائرل
اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے عون شیخ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بہن کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے فیصلہ کریں، بعض صارفین کے مطابق اگر صورتحال بہتر نہیں ہو رہی تو علیحدگی بہتر راستہ ہو سکتا ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے انہیں مزید عوامی بیانات دینے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث ہے، تاہم ابھی تک رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
