سابق فاسٹ بولر محمد عامر(muhammad amir) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی پروگرام کے دوران محمد عامر نے پیش گوئی کی کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں انگلینڈ بھارت کے خلاف فیورٹ ہے۔ بھارتی ٹیم نے بطور یونٹ ابھی تک متوقع کارکردگی نہیں دکھائی ، اسی بنیاد پر سیمی فائنل میں انگلینڈ بھارت پر برتری حاصل کر سکتا ہے۔

محمد عامر کے مطابق اگر انگلینڈ بعد میں بیٹنگ کرے تو اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ ممبئی میں یہ ہائی اسکورنگ گیم ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی حرکت نے سب کو حیران کر دیا
انہوں نے بھارت کے بعض کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ایشان کشن اور سنجو سمسن نے صرف کچھ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائی جبکہ ابھیشیک شرما، تلک ورما اور سوریا کمار یادیو کی فارم مایوس کن ہے۔
ایشان کشن نے صرف پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی، ابھیشیک شرما فارغ ہیں، سوریا کمار یادیو نے سُپر 8 کے بعد کچھ نہیں کیا۔ سنجو نے کچھ کیا، جسپریت بمرا بھی ٹھیک ہے۔

یاد رہے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج ممبئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
