کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خلیجی ممالک کو دفاعی نظام میں مدد کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین خلیجی ممالک میں اپنے ماہرین تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔ تاکہ ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کے خلاف دفاع میں مدد فراہم کی جا سکے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران انہوں نے اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے رہنماؤں سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے وزرا اور فوجی کمانڈروں سے مشاورت کے بعد خلیجی ممالک کی مدد کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ تاہم اس عمل میں یوکرین کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرانے کیلئے خصوصی نمائندہ بھیجنے کا اعلان
یوکرین کے صدر نے کہا کہ یوکرین انسانی جانوں کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
