بیجنگ: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک منفرد اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ جو عام موبائل فون کی طرح کام کرنے کے ساتھ ہنگامی حالات میں لائٹر کا کردار بھی ادا کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا WP63 نامی اس اسمارٹ فون میں ایک الیکٹرک لائٹر نصب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد کیمپنگ یا ایمرجنسی صورتحال میں آگ جلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر جب ماچس یا روایتی لائٹر دستیاب نہ ہو۔
فون میں ایک خصوصی الیکٹرک کوائل لگایا گیا ہے جو لائٹر کی طرح گرم ہو جاتا ہے۔ یہ کوائل حفاظتی کور کے نیچے چھپا ہوتا ہے۔ اور ضرورت پڑنے پر باہر آ جاتا ہے۔ صارفین ایک مخصوص ایپ کے ذریعے اسے کنٹرول کر کے آگ جلا سکتے ہیں۔
اس ڈیوائس میں 20 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔ جو کئی دن تک بغیر چارجنگ کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ اس میں ایک طاقتور لاؤڈ اسپیکر بھی موجود ہے۔
مزید یہ کہ فون کے اندر بلٹ اِن یو ایس بی سی کیبل بھی دی گئی ہے۔ جس کے ذریعے دیگر ڈیوائسز کو چارج کیا جا سکتا ہے۔ یوں یہ فون پاور بینک کا کام بھی انجام دیتا ہے۔
WP63 اپنی موٹائی کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے جو عاما اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ جبکہ مضبوط باڈی کی وجہ سے اسے رگڈ فون قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ
کمپنی نے اس منفرد اسمارٹ فون کی قیمت تقریباً 500 ڈالر مقرر کی ہے۔ اور الیکٹرک لائٹر جیسا فیچر اسے دیگر فونز سے منفرد بناتا ہے
