پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی مجموعی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2025 تک موبائل صارفین کی تعداد تقریباً 20 کروڑ 5 لاکھ تھی، جبکہ جنوری 2026 میں مزید 20 لاکھ نئے صارفین شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ سے زائد ہو گئی۔
ری-بین میٹا اسمارٹ گلاسز سے ریکارڈ ویڈیوز پرائیویسی بحث کا مرکز بن گئیں
اعداد و شمار کے مطابق، 3G اور 4G صارفین کی تعداد بھی نمایاں طور پر بڑھ کر تقریباً 15 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اور مجموعی ٹیلی ڈینسٹی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اب 82 فیصد کے قریب ہے۔ اس سے ملک میں موبائل نیٹ ورک کی وسعت اور صارفین کی سہولت میں بہتری کا اندازہ ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق موبائل نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی رسائی اور جدید ٹیکنالوجیز کی دستیابی نے عوام کو تعلیم، کاروبار، روزگار اور دیگر ضروریات کے لیے بہتر سہولت فراہم کی ہے، جس سے ڈیجیٹل شمولیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
