وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کرکے وزیراعظم کو بریفنگ دی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کی بجائے ہفتہ وار طے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی، معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان
مشرق وسطی کی صورتحال سنگین رہنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جلد فیصلے کی توقع ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مانیٹرنگ بھی سخت کر دی گئی ہے۔
