وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے شفاف ڈیجیٹل نظام کے تحت رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق رحمت کارڈ کے تحت مستحق افراد کو ایک لاکھ روپے تک مالی امداد براہِ راست فراہم کی جائے گی، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی مدد کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رحمت کارڈ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کیا جائے گا، اس اسکیم کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے جبکہ یتیم بچوں کو 25، 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ مستحق افراد رحمت کارڈ کے لیے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر یا زکوٰۃ آفس کے ذریعے رجوع کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حقدار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں جبکہ رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کو معاشی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
