خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر محمد جاوید المعروف “مہانڈری” پولیس فائرنگ کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ دریا کنارے دوستوں کے ساتھ موجودگی کے دوران پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار نے غیر ارادی طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جاوید موقع پر شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
حبا بخاری کو شوٹنگ کے دوران تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید نے وجہ بتادی
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ اہلکار کانسٹیبل محمد شاہد ہے، جس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ تفتیش مکمل طور پر قانونی تقاضوں کے مطابق جاری ہے اور ملزم کے خلاف آئندہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جاوید مہانڈری قتل ویڈیو۔۔۔۔
بالاکوٹ میں سوشل میڈیا سٹار جاوید مہانڈری کے قتل کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو جاوید مہانڈری کو گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/2HN6lr9miE
— Farzana Ali (@farzanaalispark) March 3, 2026
پولیس کے مطابق مبینہ ملزم نے واقعے کے فوراً بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکار نے پستول کو غیر لوڈڈ سمجھ کر چلایا، تاہم گولی ٹک ٹاکر کو لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ محمد جاوید کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا، کاغان ہائی وے بند کر دی اور بالاکوٹ پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔
امن کے پیغام پر تنقید، نورا فتیحی کا ناقدین کو دو ٹوک جواب
واضح رہے کہ محمد جاوید “مہانڈری” اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور دوستانہ انداز کی وجہ سے نوجوانوں اور عام عوام میں بے حد مقبول تھے، اور ان کے ویڈیوز ہزاروں ناظرین تک پہنچتے تھے۔
