بحیرہ ہند میں ایرانی بحری بیڑے کے ڈوبنے پر راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارت کی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بحرِ ہند میں ایرانی بحری بیڑے کے ڈوبنے جیسے بڑے واقعے پر بھارتی حکومت کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اہم اور حساس معاملے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی خاموشی تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں صورتحال خراب ہو رہی ہے جس سے بھارت کی توانائی کی ضروریات متاثر ہو سکتی ہیں۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی 40 فیصد سے زائد تیل کی درآمدات اور گیس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے راستے ہوتی ہے اور موجودہ کشیدگی کے باعث یہ سپلائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ایران میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، چین
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس اس وقت ایک ایسا وزیر اعظم ہے جو سمجھوتہ کرنے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے اور اس طرزِ عمل سے ملک کی اسٹریٹجک خودمختاری کو نقصان پہنچا ہے۔
اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے زور دیا کہ ایسے نازک وقت میں بھارت کو ایک مضبوط اور مستحکم قیادت کی ضرورت ہے۔
