پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں رک سکا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 83.94 ڈالرہوگئی ہے، مجموعی طور پر 3.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی تیل کی قیمت 77.33 ڈالر ہوگئی ہے، 3.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، گیس کی قیمتوں میں بھی 2.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت فی بیرل 79 ڈالر 14سینٹ سے بڑھ کر97 ڈالر92 سینٹ ہونے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 93 ڈالر2 سینٹ سے بڑھ کر 138 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 15 مارچ تک ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 32 روپے فی لیٹر تک بڑھنے کا خدشہ ہے، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے50 پیسے سے بڑھ کر186روپے47 پیسے ہونے کی توقع ہے۔
مہنگائی 5 تا 7 فیصد، علاقائی کشیدگی بھی اثر ڈال سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
ذرائع کے مطابق 15مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے۔
