ایران نے ترکیہ کی خود مختاری کے احترام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ایرانی افواج نے ترکی کی خودمختاری اور سرحدوں کے احترام کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرحد سے ترک سرزمین پر کسی بھی قسم کی میزائل فائرنگ نہیں کی گئی۔
ایرانی فوجی حکام کے مطابق ایران اپنے پڑوسی ملک ترکیہ کی سرحدوں اور خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔
ایران میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، چین
ایرانی افواج نے ترک سرزمین پر حملے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
