سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل جنگ امریکا کو دفاعی لحاظ سے کمزور کر سکتی ہے۔
بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں طویل فوجی مداخلت کے نتیجے میں امریکا دیگر عالمی محاذوں پر غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے حوالے سے امریکی عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی ایران کے خلاف جنگ کا کوئی ٹھوس جواز پیش کیا گیا ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا اب تک کوئی واضح مقصد سامنے نہیں آ سکا، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپکی ایران سے جنگ کی حکمت عملی میں بنیادی چیزوں کی کمی ہے۔
ایران میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، چین
انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی منڈیاں اور گولہ بارود کی صورتحال بھی صدر ٹرمپ کو جنگ بندی کی طرف جانے پر مجبور کر سکتی ہیں۔
