بھارتی جریدے دی ہندو نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور ملٹری ڈپلومیسی نے اسے جنوبی ایشیا میں مضبوط قوت بنا دیا ہے۔
جریدے کے مطابق مئی میں حاصل ہونے والی کامیابی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل کی پذیرائی پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے سودمند ثابت ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دفاعی تعاون کے حوالے سے آذربائیجان، میانمار اور نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی نئے معاہدوں کیلئے تیار ہے۔
جریدے کے مطابق چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی پیداوار کئی ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی سیکیورٹی وابستگی پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ بہتر بنانے میں بھی مدد دے رہی ہے۔
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں استعمال ہونا ناقابل قبول ہے، عاصم منیر
دفاعی ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں کامیابی اور مؤثر ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد دفاعی صنعتی مرکز بنا دیا ہے۔
