سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اے آئی ویڈیوز کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلح تنازعات کی جعلی اے آئی ویڈیوز پوسٹ کرنیوالے تخلیق کاروں پر 90 دن کی پابندی ہوگی۔
اے آئی کے باعث 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں خطرے میں
ایسے اکاؤنٹس کو 3 ماہ کیلئے ریونیو شیئرنگ پروگرام سے معطل کر دیا جائے گا ،فیصلہ حالیہ جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیوز کے تناظر میں کیا گیا۔
واضح رہے حالیہ ایران ، امریکا جنگ کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اے آئی سے بنی ویڈیوز کی بھرمار ہے۔
