وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے بعد بتایا کہ پاکستان نے بحیرۂ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے متبادل تیل سپلائی روٹ کے لیے درخواست دی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی ذرائع نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ یانبو کے راستے سپلائی کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی اور پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز بھی روانہ کیا جائے گا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا۔
مہنگائی 5 تا 7 فیصد، علاقائی کشیدگی بھی اثر ڈال سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
وفاقی وزیر نے اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات پر زور دیا۔
اس اقدام سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور عالمی تیل کی رسد میں ممکنہ رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے متبادل اور محفوظ راستہ فراہم ہو گا۔
