ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی،نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ جنوری کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ،صارفین پر 15 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت، تبدیلیوں کا بوجھ متوسط یا کم آمدنی والے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف
اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا ،سی پی پی اے نے ایک روپے 78 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے سماعت کے بعد ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ بڑھا دی ،صارفین سے ادائیگی مارچ کے بلوں میں کی جائے گی۔
