ون ڈے سے ڈراپ ہونے کے بعد سابق کپتان بابر اعظم نیشنل ٹی 20 سے بھی باہر ہوگئے ۔
بابر اعظم دس ریجنل ٹیموں کے اسکواڈ کا حصہ نہیں،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی20کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا۔
بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
23میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔
وسیم جونئیرکو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا
گروپ سٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔
