معروف جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور یوٹیوب چینل پریڈکٹیو ہسٹری کے میزبان پروفیسر جیانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری تنازع میں امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا جس کے نتیجے میں عالمی نظام میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
پروفیسر جیانگ نے 2024 میں تین پیش گوئیاں کی تھیں۔
پہلی، ٹرمپ الیکشن جیتے گا
دوسری، ٹرمپ ایران پر حملہ کرےگا
تیسری، امریکا یہ جنگ ہار جائے گا
پروفیسر جیانگ کی پہلی دو پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں۔ وہ اپنی تیسری پیش گوئی پر قائم ہیں، اُن کا ماننا ہے کہ ایران یہ جنگ جیت جائے گا۔
ایران… pic.twitter.com/xbdJfJIbuM— Sajjad Baloch (@sjad_bloch) March 3, 2026
ایک حالیہ انٹرویو میں پروفیسر جیانگ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ عالمی طاقت کے توازن کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق 1991 میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد دنیا ایک حد تک یک قطبی نظام کے تحت چل رہی تھی، جہاں امریکا کو برتری حاصل تھی، تاہم موجودہ صورتحال اس نظام کو ختم کر سکتی ہے۔
امریکا نے ایرانی حملوں میں ہلاک فوجیوں کے نام ظاہر کر دیئے
پروفیسر جیانگ کے مطابق ایران گزشتہ دو برسوں سے اس ممکنہ جنگ کی تیاری کر رہا تھا اور اسے ایک نظریاتی اور مذہبی جنگ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران خلیجی خطے میں تیل کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹس کو نشانہ بنا کر عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران غیر روایتی حکمت عملی کے تحت طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے امریکی وسائل، سپلائی لائنز اور سیاسی عزم پر دباؤ بڑھے گا۔
پروفیسر جیانگ نے پیش گوئی کی کہ اگر امریکا کو اس جنگ میں ناکامی ہوئی تو عالمی سطح پر اس کی بالادستی کمزور ہو جائے گی اور چین اور روس جیسی طاقتیں مزید مضبوط ہو کر ابھریں گی۔
مودی ایران حملے سے پہلے اسرائیل کیوں گیا؟؟ انٹرنیشنل میڈیا اور بھارتی اپوزیشن کی تنقید
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی جنگ کے نتائج کے بارے میں حتمی پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوتا ہے، کیونکہ زمینی حقائق کسی بھی وقت صورتحال کا رخ بدل سکتے ہیں۔
یاد رہے پروفیسر جیانگ گیم تھیوری کی بنیاد پر عالمی سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہیں اور اسی تناظر میں انہوں نے 2024 میں چند اہم پیش گوئیاں کی تھیں۔ ان پیش گوئیوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی، ایران کے خلاف جنگ کا آغاز اور امریکا کی ممکنہ شکست شامل تھی۔
ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں ، سعودی عرب
ابتدائی دو پیش گوئیاں بڑی حد تک درست ثابت ہو چکی ہیں کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور براہِ راست جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
